• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 8212

    عنوان:

    میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی بیوی کے ساتھ چالیس دن تک جماع نہیں کروں گا لیکن اس کی دلچسپی کی وجہ سے میں نے اس کے ساتھ دو دن کے اندر جماع کرلیا۔ اب مجھے غریبوں کو اس کے بدلہ میں کتنا دینا ہوگا؟

    سوال:

    میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی بیوی کے ساتھ چالیس دن تک جماع نہیں کروں گا لیکن اس کی دلچسپی کی وجہ سے میں نے اس کے ساتھ دو دن کے اندر جماع کرلیا۔ اب مجھے غریبوں کو اس کے بدلہ میں کتنا دینا ہوگا؟

    جواب نمبر: 8212

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1680=1654/د

    مذکورہ صورت میں آپ پر قسم کا کفارہ واجب ہے، وہ یہ ہے کہ (۱) دس مسکینوں کو دونوں وقت پیٹ بھرکر کھانا کھلادیں۔ ایک مسکین کو دس دن تک بھی کھلاسکتے ہیں۔ یا دس مسکینوں کو خشک غلہ ایک کلو چھ سو تینتیس گرام (1.633kg) گندم کے حساب سے ہر ہر مسکین کو دیویں۔ (۲) یا دس مسکینوں کا ایک ایک جوڑا کپڑا بنوادیں۔ (۳) اگر آپ بہت غریب آدمی ہیں کہ مذکورہ دونوں چیزیں آپ کے بس میں نہیں ہیں تو تین دن کا روزہ رکھ لیں۔مذکورہ تینوں کاموں میں سے کوئی ایک کام کرلینے سے قسم کا کفارہ ادا ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند