• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 7910

    عنوان:

    زیورات کی ایک بحث کے دوران میری بیوی نے اللہ کی قسم کھائی کہ وہ کبھی بھی ان زیورات (سونا)کا استعمال نہیں کرے گی مستقبل میں جوکہ میں نے اس کے لیے خریدا ہے اور جو مستقبل میں اس کے لیے خریدوں گا۔ اور اگر وہ قسم کو توڑے گی تو وہ میری بہن بن جائے گی۔ اور حقیقی بھائی اور بہن کے ساتھ مکہ میں زنا کرنے جیسا ہوگا۔ اب اس کواس بات کا احساس ہوا ہے اوروہ اس کا کفارہ ادا کرنا چاہتی ہے اوپر مذکور قسم کے لیے۔ تو کیا وہ دوبارہ سونا زیورات پہننے کے قابل ہوجائے گی جو کہ میرے ذریعہ سے خریدے گئے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7910

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1884=1574/ ب

    بیوی سے فرمادیں کہ وہ زیورات پہنے پھر کفارہ دیوے، ایک قسم کا کفارہ دس مسکینوں کو دونوں وقت پیٹ بھرکر کھانا کھلانا ہے، یا ایک کلو 633 گرام گیہوں یا اس کی قیمت ہرایک مسکین کو دیدے۔ اس کی طاقت نہ ہو تو لگاتار تین روزے رکھے۔ اور بعد میں جو باتیں کہیں شرعاً اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند