• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 69692

    عنوان: نذر كس چیز كی مانی تھی بھول گیا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں سؤال 1) اگر کسی نے کوئی کام پورا ہونے کی نذر مانی اور وہ کام اس کا ہو گیا، لیکن نذر کسی چیز کو پورا کرنے کی مانگی تھی وہ یہ بھول گیا تو اب وہ کیا کرے اپنی نذر کو کیسے پورا کرے ؟ 2) حج و عمرہ پر جانے کے لئے کوئی دعاء، عمل یا وظیفہ ہوتو ارسال فرمائے جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 69692

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1407-1531/L=2/1438

    (۱) اس کو چاہئے کہ ذہن پر زور دے اور جس چیز کے بارے میں اس کو غلبہ ظن ہو جائے اسی کے مطابق عمل کرلے ان شاء اللہ وہ نذر سے بری ہو جائے گا۔

    (۲) بعض بزرگوں سے یہ عمل منقول ہے کہ اس کے لیے ایک فنڈ کو خاص کرلیا جائے اور ہر مہینے اس میں کچھ رقم ڈال دی جائے اور درود شریف کی کثرت کی جائے ان شاء اللہ اس کی برکت سے حج یا عمرہ پر جانا آسان ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند