عبادات >> قسم و نذر
سوال نمبر: 612072
سوال : ایک شخص یوں نذر مانتا ہے کہ جس دن فجر کی نماز وقت پر ادا نہیں کروں گا اس دن بطورِ کفارہ پچاس روپئے دوں گا اب پچاس روپئے کہ عوض وہ کھانے کی چیز مثلاً آئسکریم۔ غریب گھر کے بچوں کو دیتا ہے اس طرح نذر ہوگی یا نہیں؟
جواب نمبر: 61207211-Jun-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 959-454/B-Mulhaqa=11/1443
جی ہاں! اگر آپ پچاس روپئے كی كوئی چیز (مثلا أئس كریم وغیرہ) خرید كر غریب مستحق زكات بچوں كو دے دیتے ہیں تو اس سے آپ كی نذر پوری ہوجائے گی، بعینہ رقم خرچ كرنا ہی ضروری نہیں ہے۔ نذر أن يتصدق بعشرة دراهم من الخبز، فتصدق بغيره جاز إن ساوى العشرة كتصدقه بثمنه. (درمختار مع المحتار: 5/525، مطبوعه: مكتبه زكريا، ديوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
السلام
وعلیکم میرانکاح ھوئےایک سال ھوگیا ھے.نکاح
سے پہلے بات ھوئی تھی کہ نکاح کہ بعددوسال کہ بعدرخصتی ھوگی 2010 میں. مگران لوگوں کی
ابھی تک تیاری نہیں ھوئی ھے.اور ایسالگتاھےکہ 2 4سال سےپھلے تیاری نہیں ھوگی.ھم دونوں کا جماع بھی ھو چکا ھے
اس طرح ملنا ھم دونوں
کو اچھا نہیں لگتا ھے مگر انتہائی مجبوری میں ایسا کرنا پڑتا ھے.میں نے ا پنی ساس سےبات کی
اوربیوی نےبھی بات کی ھے وہ تو راضی ھیں مگر میرا سالہ راضی نہیں ہےوہ قرض میں ڈوبا ھواھے.اس بات کو ھوئے
کافی عرصہ ھوگیا ہے
اسی وجہ سے مجھے بلکل ٹھیک ٹھیک یاد نہیں ھے جس طرح میرے ذیہن میں ھے اسی طرح سے لکھ رہا
ھوںاور میری بیوی کو بھی ٹھیک ٹھیک یاد نہیں ھے کچھ عرصہ پہلے میں نےبیوی سے کہا کہ تم بات کرواس نے کہا کہ
میں نے بات کی ھے وہ
لوگ نہیں مانیں گےمیں نے کہا کہ جیسے ان لوگوںکہ حالات ھیں وقت پر رخصتی ھو جائیگی مجھے
ایسانہیں لگتا ھے تم وعدہ کرو تو وہ میرے کہنے پر قرآن پاک پر ہاتھ رکھکر بولتی ھے کہ جس دن ھمارا نکاح
ھوا ھے اسی دن رخصتی ھو
گی اور شاید یہ بھی بولتی ھے کہ اگر ایک دن بھی ذیادہ ھویا گھر والے نھیں مانے تو میں آپ کے
پاس آجاؤںگی. میں یہ پوچھنا چاھتا ھوں کے اگر وعدہ ٹوٹتا ھے تو کیا کرنا ھو گا اگر وعدے کہ مطابق ھوتا ے
تو کیا ھوگا اور اگر وعدے
سے پہلے ہی رخصتی ھو جاتی ھے تو کیا ھو گا.برائے کرم مجھے اس کا جواب جلدازجلد ارسال کرئیں
میں بہت پریشان ھوں.
رقم کے ذریعہ کفارہ ادا کرنا؟
7885 مناظرمیرے سوال دعا کے بارے میں ہے۔ میں یہ عرض کررہا ہوں کہ اگر کوئی بندہ اللہ سے گناہ چھوڑنے کا وعدہ اور عزم کرتا ہے اور قسم کھاتا ہے کہ میں یہ دوبارہ نہیں کروں گا، مگر ایمان کی کمزوری کی وجہ سے پھر سے اس میں ملوث ہوجاتا ہے تو ایسے آدمی کو کیا کرنا چاہیے کہ ہمیشہ کے لیے گناہ سے ناطہ ٹوٹ جائے اوراللہ کا محبوب بن جائے۔ میں بار بار کوشش کرتا ہوں مگر آج کل پھر سے گناہ کرلیتا ہوں۔ اب تو مجھے معافی مانگنے سے بھی شرم آتی ہے۔ کتنی بار اللہ سے معافی مانگوں مدد بھی مانگتا ہوں کہ مجھے قوت دے تاکہ شیطان کو ہرا سکوں مگر میں ہی کمزور پڑ جاتا ہوں۔ مجھے اپنے آپ سے نفرت ہورہی ہے کہ پہلے کتنا اچھا تھا اور اب کتنا حقیر ہوگیا ہوں۔ میں کس طرح شیطانی حرکت سے بچوں۔ کوئی علاج یا تعویذ بتائیں میں اپنی زندگی سے تنگ آگیا ہوں۔ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ میرے لیے دعا کریں کہ مجھے کامل ایمان نصیب ہو۔ میں آپ کے جواب کا انتظار کررہا ہوں۔ امید ہے کہ جوا ب ملے گا۔ (۲) اللہ سے عہد، عزم، وعدہ اور قسم توڑنے کا آسان کفارہ کیا ہے؟
3213 مناظرایک
مرتبہ اپنے بچپن میں میں بیمارتھا۔ میری ماں نے نذر مانا کہ اگر میرا لڑکا صحت مند
ہوجائے گا یا ٹھیک ہوجائے گا تو میں اپنی پوری زندگی ہر ہفتہ تین دن کا روزہ رکھوں
گی۔ اس کے بعد خوش قسمتی سے میں صحت مندہوگیا اور اس وقت سے میری ماں نے روزہ
رکھنا شروع کیا، وہ گزشتہ پچیس سالوں سے روزہ رکھ رہی ہیں اوراب وہ بہت زیادہ
کمزور ہیں اور صحیح طریقہ پر روزہ نہیں رکھ سکتی ہیں لیکن وہ اصرار کررہی ہیں کہ میں
اپنا روزہ (نذر) اپنی زندگی کے آخری ایام تک جاری رکھوں گی۔ اب ہم کو بتائیں کہ ہم
کیا کریں؟ اگر مذہب اسلام میں کوئی آسان راستہ ہے اس کو معاف کرنے کا یا ہم کو جس
میں کچھ اور کرنے کا حکم دیا گیا ہو، برائے کرم ہماری رہنمائی فرماویں۔
گناہ نہ كرنے كا عہد كركے گناہ كربیٹھے تو كیا حكم ہے؟
8339 مناظرمجھے پہلے نماز میں شک ہوتا تھا لیکن وہ چھوٹ گیا، پھر اور بھی چیزوں میں ہوا۔ لیکن اب میرا شک اس حد تک جا چکا ہے کہ میں کیڑے مکوڑوں سے ڈرنے لگی ہوں۔ سوچتی ہوں کہ یہاں ہو گا، میرے کپڑوں کے ساتھ ہوگا، میرے بالوں میں ہوگا یعنی بہت شک ہوتا ہے۔ اور میں نے نفل بھی مانی ہے کہ جب تک ٹھیک نہیں ہوجاتی نفل پڑھوں گی۔ کیا یہ نذر صحیح ہے؟ نیز میرا سوال یہ بھی ہے کہ میرے شک کا کیا علاج ہے ،مجھے کیا کرنا ہوگا؟
1831 مناظرزیورات کی ایک بحث کے دوران میری بیوی نے اللہ کی قسم کھائی کہ وہ کبھی بھی ان زیورات (سونا)کا استعمال نہیں کرے گی مستقبل میں جوکہ میں نے اس کے لیے خریدا ہے اور جو مستقبل میں اس کے لیے خریدوں گا۔ اور اگر وہ قسم کو توڑے گی تو وہ میری بہن بن جائے گی۔ اور حقیقی بھائی اور بہن کے ساتھ مکہ میں زنا کرنے جیسا ہوگا۔ اب اس کواس بات کا احساس ہوا ہے اوروہ اس کا کفارہ ادا کرنا چاہتی ہے اوپر مذکور قسم کے لیے۔ تو کیا وہ دوبارہ سونا زیورات پہننے کے قابل ہوجائے گی جو کہ میرے ذریعہ سے خریدے گئے ہیں؟
1502 مناظر