• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 611329

    عنوان:

    قسم كا كفارہ ادا كرنے كے بعد اگر دوبارہ وہی كام كرے تو كیا حكم ہے؟

    سوال:

    سوال : قسم کا کفارہ ادا کرنے کے بعد اگر ہم دوبارہ قسم کو توڑ دیں تو کیا حکم ہو گا؟

    جواب نمبر: 611329

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1044-882/B=09/1443

     ایك قسم ایك ہی مرتبہ ٹوٹتی ہے‏، دو بار نہیں ٹوٹتی‏۔ پہلی بار جو قسم توڑی ہے اگر اس كا كفارہ ادا كردیا ہے اور پھر قسم نہیں كھائی ہے تو پھر دوبارہ كفارہ دینا نہیں ہوگا‏، ایك ہی مرتبہ كفارہ واجب ہوتا ہے۔ ہاں اگر دوبارہ قسم كھائی اور پھر حانث ہوا تو دوبارہ كفارہ دینا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند