• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 61096

    عنوان: اکثر لوگ قرآن کریم کی تلاوت کے آخیر میں ” صدق اللہ العظیم“ پڑھتے ہیں۔

    سوال: آپ حضرات اچھا کام کررہے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اکثر لوگ قرآن کریم کی تلاوت کے آخیر میں ” صدق اللہ العظیم“ پڑھتے ہیں۔ کل میرے ایک دوست نے مجھ بتایا کہ یہ بدعت ہے، اس عمل پر کوئی حدیث نہیں ہے۔ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 61096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1477-1491/L=1/1437-U بعد تلاش بسیار کے مجھے کوئی ایسی حدیث نہیں مل سکی جس میں تلاوت کے اخیر میں ”صدق اللہ العظیم“ پڑھنے کا ثبوت ہو؛ البتہ اس کا رواج بغیر کسی تفریق کے عرب وعجم قراء حضرات کے یہاں ہے، نیز اس کے معنی کی تائید قرآنی آیات سے بھی ہوتی ہے، اس لیے ”ما رآہ المسلمون حسنًا فہو عند اللہ حسن“ کے ضابطہ سے تلاوتِ قرآن کے ختم پر اس کو پڑھنے کی گنجائش ہوگی، اس کو بدعت کہنا مشکل ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند