• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 609792

    عنوان:

    نذر کے روزوں کے بدلے فدیہ دینا؟

    سوال:

    میں نے نذر مانی تھی کہ میرا فلاں کام ہو گا تو میں مسلسل 6 روزے رکھوں گا اور 6 ہزار روپے صدقہ کروں گا، الحمداللہ میرا کام ہو گیا اور میں نے 6 ہزار روپے صدقہ بھی کیے لیکن مسلسل 6 روزہ رکھنے میرے اوپر دشوار ثابت ہو رہا ہے ، کیا وہ 6 روزے نا رکھنے پر مجھے گناہ ہو گا ؟ یا کوئی صدقہ و توبہ سے کفارہ ادا کیا جا سکتا ہے ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 609792

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 492-314/D=8/1443

     اگر آپ نے نذر مانی تھی کہ فلاں کام ہوگیا تو چھ روزے مسلسل رکھیں گے تو کام ہوجانے کے بعد آپ کے لیےمسلسل چھ روزے رکھنا واجب ہے، خواہ چھوٹے دنوں میں یہ نذر پوری کی جائے ، اگر روزے رکھنے کی استطاعت ہے تو روزے کے بدلے فدیہ وغیرہ دینا جائز نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند