عبادات >> قسم و نذر
سوال نمبر: 608736
اللہ کے سوا کسی اور کی قسم کھانا جائز نہیں
سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ، میں نے اپنے والد کی قسم کھائی کہ زید سے بات نہیں کریں گے ، پھر کسی صورت میں بات چیت کرنی پڑی، اس صورت میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟
جواب نمبر: 608736
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 683-560/B=06/1443
شریعت میں صرف اللہ کی قسم کھانا جائز ہے، کسی اور کی قسم کھانا جائز نہیں۔ والد کی قسم صحیح اور معتبر نہ ہوئی جب قسم صحیح نہ ہوئی تو اس کا کوئی کفارہ بھی واجب نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند