• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 608388

    عنوان:

    چلہ کے لیے جماعت میں جانے کی نذر ماننا کیسا ہے؟

    سوال:

    میرے شوہر شادی سے پہلے نشہ کرتے تھے تو میرے سسر نے انہیں منشیات کے ریحاب میں ڈالا اور منت مانی کہ اگر میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہوگیا تو میں اپنے بیٹے کے ساتھ چالیس دن کے لے تبلیغی جماعت میں جاوں گا، میرے شوہر جب واپس آئے تو ان نے نشہ چھوڑ دیا لیکن دو ہفتے بعد ہی میرے سسر کے دل کا بڑا اپریشن ہوا جس کے بعد ان کی طبیعت ناساز رہنے لگی میرے سسر کوبہت پرانی ذیابیطس بھی ہے ان کو اکثر رات کو تکلیف ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے وہ بیگم کے بغیر کئی نہیں رہتے اور اب ان کے گردے بھی خراب ہوگے ہیں اب بہت بیمار رہتے ہیں اس لیے منت ادا نہیں کی ابھی تک ۔اس منت کو تین سال ہوگئے ہیں اور میری شادی کو دو سال ۔میرے شوہر اتنے دینی نہیں ہیں وہ جماعت پے نہیں جاتے ۔ مجھے بتائیں کہ اس منت کا کیا کفارہ ہے کس طرح ہم اس منت کو ادا کرسکتے ہیں۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 608388

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:306-232/H-Mulhaqa=6/1443

     نذر ومنت درست ومنعقد ہونے کے لیے ایک شرط یہ ہے کہ جس چیز کی نذر ومنت کی جائے، وہ شریعت میں عبادت مقصودہ ہو، محض سبب وذریعہ یا امر مباح نہ ہو، اور چلہ یا چار ماہ کے لیے جماعت میں جانا شریعت میں عبادت مقصودہ نہیں ہے، پس صورت مسئولہ میں بہ حیثیت نذر ومنت آپ کے سسر یا شوہر پرچالیس دن کے لیے جماعت میں جانا واجب وضروری نہیں اور کسی عذر کی بنا پر نہ جانے کی صورت میں کسی کفارے وغیرہ کی بھی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند