• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 607537

    عنوان:

    رپورٹ ٹھیک آئی تو سو رکعت نفل پڑھوں گا سے نذر منعقد ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    سوال : میری حاملہ بیوی کا ٹیسٹ تھا تو میں نے ارادہ کیا کہ رپورٹ ٹھیک آے تو میں سو(100)نوافل پرھوں گا ۔ بعد میں پڑھ سکا اور پیدائش کے دوران بچی کی وفات ہو گئی۔ کیا مجھے وہ اب پڑھ لینا چاہئے ؟ وفات کی یہ وجہ ہو سکتی؟میرا یقین و ایمان ہے کہ اللہ کی طرف سے وقت مقرر ہے ۔ بس اپنی غلطی سے نکلنے کے لیے رہنمائی چاہے ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 607537

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 411-299/D=04/1443

     رپورٹ نارمل (ٹھیک) آنے پر سو (100) رکعت نوافل پڑھنے کا اگر صرف دل میں ارادہ کیا تھا تو اس سے نذر منعقد نہیں ہوئی اس کا پورا کرنا ضروری نہیں، ہاں اگر زبان سے یہ کہہ دیا تھا کہ اگر رپورٹ ٹھیک آئی تو میں سو (100) رکعت نفل پڑھوں گا، تو اس طرح زبان سے کہنے سے نذر (منت) منعقد ہوگئی۔ اب اگر رپورٹ نارمل (ٹھیک) آئی ہے تو منت کا پورا کرنا واجب ہے یعنی سو (100) رکعت نوافل پڑھنا آپ پر ضروری ہوگا۔

    ولادت کے دوران بچہ کی وفات ہوجانا الگ بات ہے، اللہ کی تقدیر پر راضی رہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند