• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 605355

    عنوان:

    قسمیہ وعدہ توڑنے كا حكم؟

    سوال:

    قسم کھا کر کوئی وعدہ کرکے پھر قسم کو توڑ دینا اس بارے میں شریعت میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 605355

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1177-747/B=11/1442

     قسم کھانے کے بعد اسے توڑ دینے پر قسم کا کفارہ اس کے ذمہ واجب ہوجاتا ہے۔ قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو دونوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلائے۔ اور اگر وہ غریب ہے کھانہ کھلانے کی طاقت نہیں رکھتا ہے تو پھر متواتر تین دن روزے رکھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند