• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 604124

    عنوان:

    قسم كن چیزوں كی كھاسكتے ہیں؟

    سوال:

    شریعت میں جائز اور شرعی قسم الحلف کونسا ہے آیا خانہ کعبہ ،قرآن اور دوسری چیزوں پر حلف جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 604124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:827-728/L=10/1442

     حتی الامکان بلاضرورت قسم سے بچنا چاہیے ؛تاہم ضرورت کے وقت قسم کھانے کی گنجائش ہے ؛ البتہ قسم اللہ تعالیٰ کے ذاتی اور صفاتی ناموں کی کھانی چاہیے ،قرآن اللہ کا کلام اور صفت ہے ؛ لہذا قرآن کی قسم کھانے کی بھی گنجائش ہے ۔ مگرغیراللّہ مثلأ نبی، رسول، کعبہ،باپ،بیٹے کی قسم کھانا جائز نہیں۔

    الیمین باللہ تعالیٰ لا تکرہ ولکن تقلیلہ أولی من تکثیرہ (الہندیة ۲ /۸۵)الیمین باللہ تعالیٰ لایکرہ وتقلیلہ أولی (شامی جلد۵ص۴۷۴)والیمین باللہ تعالیٰ أو باسم آخر من اسماء اللہ کالرحمن والرحیم........أوبصفة من صفاتہ التی یحلف بہا عرفاً کعزة اللہ وجلالہ وکبریائہ و عظمتہ و قدرتہ (الہندیة:۲ /۹۵) والقسم باللہ تعالیٰ أو باسم من أسمائہ کالرحمن والرحیم والحق او بصفة من صفاتہ تعالی کعزة اللہ وجلالہ وکبریائہ و عظمتہ و قدرتہ ولا یقسم بغیر اللہ تعالیٰ کالنبی والقرآن والکعبة قال الکمال: ولایخفی أن الحلف بالقرآن الآن متعارف فیکون یمیناً وأما الحلف بکلام اللہ تعالیٰ فیدور مع العرف وقال العینی: عندی أن المصحف یمین لا سیما فی زماننا.(درمختار۲ /۱۹۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند