• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 603251

    عنوان:

    بیوی نے بنیت نذر بكرا خریدا اور ذبح كرتے وقت شوہر نے كہایہ عقیقے كا بكرا ہے تو كس كی نیت كا اعتبار ہوگا؟          

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان دین و شرع متین مسئلہ ذیل میں زید کی اہلیہ نے نذر مانی تھی کہ اگر اولاد پیدا ہوء تھی تو وہ ایک بکرا ذبح کرے گی اتفاق سے وہ صاحب اولاد ہوگئی اس نے بنیت نذر ایک بکرا خرید لیا زید بکرا ذبح کرنے کے لئے قصاب کو لے آیا اور اہلیہ سے پوچھ کر اس نے ذبح کو بتایا کہ یہ عقیقہ کا بکرا ہے ذابح نے بنیت عقیقہ بکرا ذبح کردیا اب زید کی بیوی کہتی ہے کہ میں نے تو بطور نذر بکرا ذبح کرایا ہے نہ کہ بطور عقیقہ ایسی صورت میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 603251

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 734-602/H=07/1442

     بیوی کی نیت کا اعتبار ہے لہٰذا بطور نذر ہی اس کے گوشت کا حکم ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند