عبادات >> قسم و نذر
سوال نمبر: 602297
حضرت، میری عمر/۲۱سال ہے ۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے ۶۰۰مرتبہ قسم توڑی ہوں گی ایک ہی گناہ کے واسطے -میں ایک بار قسم کھاتا کہ یہ گناہ نہیں کروں گا پھر وہ گناہ ہو جاتا اور قسم ٹوٹ جاتی پھر دوبارہ قسم کھاتا کہ same یہ گناہ نہیں کروں گا پھر وہ گناہ ہو جاتا اور پھر سے قسم ٹوٹ جاتی اس طرہ ۶۰۰بار قسم ٹوٹی ہے ۔قسم کا کفارہ تو پتا ہے مگر کھانا نہی کھلا سکتا کیوں کہ لاکھوں میں حساب بیٹھ رہا ہے اور اگر لگاتار روزے رکھوں تو ۶سال لگتے ہیں- میں ابھی کماتا نہیں ہوں براہ کرم،میری رہنمائی فرمائیں-
جواب نمبر: 602297
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 499-365/H=06/1442
تھوڑا تھوڑا کرکے فقراء غرباء کو کھانا کھلاکر یا صدقة الفطر کی مقدار میں ایک ایک فقیر کو دے کر ادائیگی شروع کردیں جتنی ادائیگی ہوتی رہے اُس کو کاپی میں لکھتے رہیں اور مقامی کسی مفتی صاحب سے درخواست کرکے ایک وصیت نامہ بھی لکھوادیں تاکہ آپ کے بعد آپ کے ورثہ ادائیگی کردیں اتنی زیادہ قسمیں کھانے کی عادت بھی اچھی نہیں توبہ استغفار کا اہتمام بھی کرتے رہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند