عبادات >> قسم و نذر
سوال نمبر: 601307
كسی مریض كی صحت یابی پر نذر مانی، مگر اس كا انتقال ہوگیا تو اب نذر كا كیا حكم ہے؟
میری چچا زاد بہن نے اللہ تعالیٰ سے یہ کہا تھا کہ اگر اُس کی والدہ بیماری سے صحت یاب ہوجائے گی تو وہ پانچ روزے رکھے گی لیکن اُس کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے تو کیا اب اُس کی ذمے پانچ روزے رکھنا ضروری ہے؟
جواب نمبر: 601307
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 230-188/D=04/1442
اگر بہن نے زبان سے مذکورہ الفاظ کہے تھے پھر اسی بیماری میں والدہ کا انتقال ہوگیا تو نذر کے طور پر روزے رکھنا واجب نہیں ہے۔ لیکن یونہی نفل روزہ ایصال ثواب کی نیت سے رکھ لے تو بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند