• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 600639

    عنوان:
    میں ہر منگل کو ۵/ ہزار مرتبہ اللہ الصمد پڑھ رہی ہوں، اے اللہ! تو مجھے بیٹا عطا فرما‏، كیا اس جملے سے منت ہوگئی؟ 

    سوال:

    حضرت مفتی صاحب میری بہن نے یہ منت مانی ہے کہ میں ہر منگل کو 5 ہزار مرتبہ اللہ الصمد پڑھ رہی ہوں اے اللہ تو مجھے بیٹا عطا فرما اور انہوں نے اس منگل کو یہ وظیفہ نہیں کیا تو کیا ان پر کفارہ ہوگا یا نہیں؟ اور یہ بھی بتا دیں کہ کیا لڑکے کی پیدائش کے لئے یہ وظیفہ پڑھنا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 600639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 96-78/M=03/1442

     اگر آپ کی بہن نے اسی طرح کہا ہے کہ میں ہر منگل کو ۵/ ہزار مرتبہ اللہ الصمد پڑھ رہی ہوں، اے اللہ! تو مجھے بیٹا عطا فرما، تو یہ منت کے الفاظ نہیں، اس طرح کہنے سے بہن پر ہر منگل کو ۵/ ہزار مذکورہ وظیفہ پڑھنا واجب نہیں ہوا ، لہٰذا اگر اکسی منگل کو یہ وظیفہ نہیں پڑھ سکی تو کوئی کفارہ لازم نہیں، بیٹے کی پیدائش کے لیے مذکورہ وظیفہ پڑھنے میں حرج نہیں، لیکن اس کو لازم و ثابت نہ سمجھا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند