• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 59902

    عنوان: اگر کسی شخص نے اتنی قسم توڑی ہو کہ ان کی تعداد معلوم نہیں تو پھر کتنے کفارے ادا کرنے ہوں گے؟ کیا تمام قسموں کی نیت کرکے ایک کفارہ ادا کرنے سے تمام قسموں کا کفارہ ادا ہوجائے گا؟

    سوال: اگر کسی شخص نے اتنی قسم توڑی ہو کہ ان کی تعداد معلوم نہیں تو پھر کتنے کفارے ادا کرنے ہوں گے؟ کیا تمام قسموں کی نیت کرکے ایک کفارہ ادا کرنے سے تمام قسموں کا کفارہ ادا ہوجائے گا؟

    جواب نمبر: 59902

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 900-724/D=9/1436-U جتنی قسمیں توڑی ہیں اتنے ہی کفارے ادا کرنا لازم ہے، ایک کفارہ ادا کرنے سے تمام قسموں کے کفارے ادا نہ ہوں گے، غور فکر کرکے اندازہ کرے کہ کتنی قسمیں توڑی ہیں پھر ظن غالب کے ساتھ جتنی قسموں کا اندازہ نکلے ان کا کفارہ الگ الگ ادا کرے، ہاں اگر ایک ہی کام کے کرنے یا نہ کرنے کی بار بار قسم کھائی ہو اور پہلی قسم ہی کی تاکید کرنا مقصود رہا ہو تو پھر ایک کفارہ ادا کرنا کافی ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند