• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 59620

    عنوان: ”معجزہ ناد علی“ ایک کتاب ہے جس میں ناد علی کے بارے میں کوئی واقعہ درج ہے۔ میری بیوی نے کسی کے کہنے پر منت مانی ہے کہ اگر فلاں کام ہوا تو” معجزہ ناد علی“ پڑھا کر چھوٹے بچوں میں کوئی میٹھی چیز تقسیم کروگی تو ہمیں معلوم کرنا ہے کہ اس کتاب کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور اگر کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے تو اس منت کا کیا کرنا ہوگا؟

    سوال: ”معجزہ ناد علی“ ایک کتاب ہے جس میں ناد علی کے بارے میں کوئی واقعہ درج ہے۔ میری بیوی نے کسی کے کہنے پر منت مانی ہے کہ اگر فلاں کام ہوا تو” معجزہ ناد علی“ پڑھا کر چھوٹے بچوں میں کوئی میٹھی چیز تقسیم کروگی تو ہمیں معلوم کرنا ہے کہ اس کتاب کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور اگر کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے تو اس منت کا کیا کرنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 59620

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 817-800/H=8/1436-U یہ نذر اور منت درست نہ ہوئی نہ ہی اس کو پورا کرنا اور اس پر عمل کرنا جائز ہے، یہ کتاب (معجزہ نادر علی) کسی مسلمان مصنف کی نہیں بلکہ کسی رافضی کی معلوم ہوتی ہے، جیسا کہ س کے نام سے ظاہر ہے اس طرح کی کتاب پڑھوانے کی نذر منعقد بہی نہیں ہوتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند