• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 56937

    عنوان: میری امی نے تقریباً بیس سال پہلے ایک لاکھ یاسین شریف پڑھنے کی نذ ر مانگی تھی ، وہ تھوڑا تھوڑا پڑھتی بھی رہی ہیں، لیکن مکمل نہیں کرسکتی تو اب ان کے لیے کیا حکم ہے؟

    سوال: میری امی نے تقریباً بیس سال پہلے ایک لاکھ یاسین شریف پڑھنے کی نذ ر مانگی تھی ، وہ تھوڑا تھوڑا پڑھتی بھی رہی ہیں، لیکن مکمل نہیں کرسکتی تو اب ان کے لیے کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 56937

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 254-277/L=3/1436-U بعض حضرات کی رائے کے مطابق تلاوتِ قرآن شریف کی نذر منعقد نہیں ہوتی؛ لہٰذا ان کی رائے کے مطابق آپ کی والدہ پر نذر کی وجہ سے ایک لاکھ یٰسین شریف پڑھنا لازم نہیں؛ البتہ بہت سے حضرات کی رائے ہے کہ نذر منعقد ہوجاتی ہے؛ اس لیے ان کو چاہیے اپنی نذر کو پورا کرنے کی حتی الوسع کوشش کریں، پورا نہ ہونے کی صورت میں وہ معذور ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند