• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 56666

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ کسی کو قسم دینے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ تجھے میری قسم ہے تو فلاں کام نہیں کرے گا تو اس صورت میں شریعت کیا حکم دیتی ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کسی کو قسم دینے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ تجھے میری قسم ہے تو فلاں کام نہیں کرے گا تو اس صورت میں شریعت کیا حکم دیتی ہے؟

    جواب نمبر: 56666

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 26-35/H=1/1436-U کسی کو قسم دینے سے قسم نہیں ہوتی جب تک وہ اس کے کہنے پر خود قسم نہ کھائے، یا اس کی قسم پر ہاں نہ کہے ”رجل قال لآخر واللہ لتفعلن کذا وکذا ولم ینو استحلاف المخاطب ولا مباشرة الیمین علی نفسہ فلا شيء علی واحد منہما إذا لم یفعل المخاطب ذلک“ (ہندیة: ۲/۶۰ زکریا) اور غیر اللہ کی قسم کھانا اورکھلانا گناہ ہے، نہ اس سے قسم ہوتی ہے ”ومن حلف بغیر اللہ لم یکن حالفًا کالنبی علیہ السلام والکعبة کذا في الہندیة: ۲/۵۳، زکریا قدیمی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند