• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 5077

    عنوان:

    قرآن کی جھوٹی قسم کھالے تو اس کا فدیہ کیا ہے؟

    سوال:

    قرآن کی جھوٹی قسم کھالے تو اس کا فدیہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 5077

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 343=343/ م

     

    قرآن کی جھوٹی قسم کھانا گناہ کبیرہ ہے، اگر جھوٹی قسم ماضی کے بارے میں ہے تو اس کا کفارہ فقط یہ ہے کہ اس سے توبہ واستغفار کرے اور آئندہ ایسی جھوٹی قسم کھانے سے احتراز کرے، اور اگر قسم آئندہ کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے سے متعلق ہے پھر وہ اپنی قسم میں حانث ہوجائے یعنی ٹوٹ جائے تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکین کو دو وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلائے یا دس فقیر کو کپڑے پہنادے، ہرفقیر کو اتنا کپڑا دے کہ اس سے اس کا اکثر جسم ڈھک جائے، اور اگر ان دونوں چیزوں پر قدرت نہ ہو تو مسلسل تین روزے رکھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند