• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 42594

    عنوان: حلف كس كے ذمہ ہے؟

    سوال: کسی معاملے میں اگر کسی شخص کے قول پر لوگ اعتماد نہیں کر رہے ہوں جب کہ وہ اپنے قول میں سچا ہو تو لوگوں کے اطمینان کے لئے وہ شرعی حلف اٹھانا چاہتا ہے ۔ اب گزارش یہ ہے کہ شرعی حلف اٹھانے کا طریقہ بتا کر مہربانی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 42594

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 66-54/B=2/1434 حدیث شریف میں آیا ہے، شہادت مدعی کے ذمہ ہوتی ہے اور مدعا علیہ (یعنی منکر) کے ذمہ قسم ہوتی ہے، اس مذکورہ شخص کو اپنی کہی ہوئی بات قسم کھانا درست نہیں۔ نہ ہی اس کی ضرورت ہے جب کہ وہ مدعی ہو اگر مقدمہ کی صورت نہ ہو تو اللہ کی قسم کھاکر اپنی بات بیان کردینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند