• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 40881

    عنوان: نظر ماننا

    سوال: میں نے ایک نذر مانی تھی کہ میری امی کی بیماری دور ہو جائے گی تو میں اللہ کی رہ میں ایک بکرا صدقہ کروں گی اور اس طرح ایک اور نظر مانی ہے کہ اگر مجھے اللہ تعالی اولاد کی نعمت سے نواز دے گا تو میں ایک بکرا ذبح کروں گی۔ کیا یہ شرعی طور سے ٹھیک ہے ؟

    جواب نمبر: 40881

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1404-1041/D=10/1433 دونوں نذریں (منتیں) شرعی طور پر صحیح ہیں، شرط پور ی ہوجانے کے وقت یعنی والدہ کی بیماری دور ہوجانے پر ایک بکرا صدقہ کرنا اور اولاد کی نعمت مل جانے پر دوسرا بکرا ذبح کرکے غربا میں صدقہ کرنا واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند