• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 40229

    عنوان: قسم كا كفارہ

    سوال: اگر کوئی آدمی غصہ میں قرآن پاک کی قسم کھائے اور وہ کیا کفّارہ دے گا اور کس طرح اپنے گناہ کی معافی مانگ سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 40229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1597-1238/B=8/1433 اگر کوئی آئندہ کے لیے کسی بات کی قسم کھالے خواہ قرآن پاک کی قسم کھالے، پھر اس کی خلاف ورزی کرے تو اس کے اوپر قسم کا کفارہ واجب ہوگا، قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس غریب آدمیوں کو دونوں وقت پیٹ بھرکر کھانا کھلائے، اور اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو پھر لگاتار تین روزے رکھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند