• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 35582

    عنوان: قرآن کی قسم کھانا .

    سوال: اگر کوئی ہربات پر یا کاروبار کرتے ہوئے قرآن کی قسم کھائے تو اس کے بارے میں قرآن اور احادیث میں کیا حکم ہے؟ اور کیا اس کی قسم مان لی جائے؟ اس کا یقین کرلیا جائے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 35582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1882=1326-1/1433 قسم کھانا بات کو موٴکد کرنے کے لیے ہوتا ہے، اگر کبھی کوئی شخص بات نہ مانے اس وقت قسم کھاسکتے ہیں، ہربات میں قسم کھانا اچھا نہیں، نیز قرآن کی قسم کھانا بھی درست ہے (گو اچھا نہیں) اگر کسی نے قرآن کی قسم کھالی اس کی قسم مانی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند