• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 27579

    عنوان: سوال یہ ہے کہ میری امی نے یہ قسم کھائی تھی کہ ؛ ”قرآن کی قسم ! میں تم سے کبھی بات نہیں کروں گی“ مگر انہوں نے بات کر لی۔ اب کیا کفارہ دیناپڑے گا؟ اور کتنا کفارہ دینا پڑے گا؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ میری امی نے یہ قسم کھائی تھی کہ ؛ ”قرآن کی قسم ! میں تم سے کبھی بات نہیں کروں گی“ مگر انہوں نے بات کر لی۔ اب کیا کفارہ دیناپڑے گا؟ اور کتنا کفارہ دینا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 27579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1860=1368-12/1431

    قسم کا کفارہ تین درجہ کا ہے، اگر شروع کے دو کفاروں میں سے کوئی ایک کفارہ ادا کرنے کی حیثیت اور وسعت ہے تو اسی کا ادا کرنا ضروری ہے ورنہ پھر تیسرے درجہ کا کفارہ ادا کریں۔ (۱) دس مسکینوں کو پیٹ بھر کر دونوں وقت کھانا کھلانا یا ایک کلو چھ سو چالیس گرام گیہوں یا اسکی قیمت دس فقیروں کو کھلانا یا ایک کلو چھ سو چالیس گرام (1.640kg) گیہوں یا اس کی قیمت دس فقیروں کو الگ الگ دینا۔ (۲) دس مسکینوں کا کپڑا بناکر انھیں دیدینا۔ (۳) اگر نمبر ایک ودو میں مذکورہ دونوں کفاروں میں سے کسی ایک کے ادا کرنے کی حیثیت اور وسعت نہ ہو تو پھر تین دن کا روزہ رکھ لینا کفارہ کے لیے کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند