• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 19686

    عنوان:

    ہوا یوں کہ ہمارے محلہ والوں نے مسجد بنانے کے بارے میں مشورہ شروع کیا، اسی دوران میری بیوی نے یہ نذر مانا کہ اگر اللہ نے مجھے حمل یعنی اولاد کی امید دے دی تو میں اپنا ایک زیور اسی مسجدکو دوں گی۔ اب اللہ کا شکر ہے کہ اسے حمل ہو گیا لیکن اس مسجد کا منصوبہ ختم ہوگیا یعنی اب وہ مسجد نہیں بن رہی ہے۔ اب میں اس زیور کا کیا کروں کہ ہماری یہ نذر پوری ہوجائے کیا اس کو کسی اور مسجد کو دے سکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 19686

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 263=211-3/1431

    جی ہاں! اس زیور کو کسی اور مسجد میں دے سکتے ہیں۔ لأن النذر لا یختص بزمان ومکان․

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند