• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 173103

    عنوان: مالدار ہونے پر مسجد بنوانے كی نذر مانی تھی كیا اسے پورا كرنا ضروری ہے؟

    سوال: میں نے ایسے کچھ کہا تھا کہ اللہ مجھے مالدار کردے ، میں امی کے نام سے مسجد یں بنواؤں گا اور اس کا ثواب بھی امی کو بھی بھیجواؤں گا، تو جیسے مسجدیں بنوانا تو واجب نہیں ہے، لیکن جیسے کہا کہ اس کا ثواب بھی امی کو بھی بھیجواوں گا تو یہ ثواب بھیجوانا تو نہیں ہوگا مالدار ہونے پر؟ شکریہ

    جواب نمبر: 173103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 37-28/D=01/1441

    نذر پوری کرنا اس وقت واجب ہوتا ہے جب کسی فرض یا واجب کی قسم کی کوئی چیز نذر مانی جائے اور مسجد بنوانا فرض یا واجب ہے نہیں؛ لہٰذا یہ نذر پوری کرنا ضروری نہیں ہے؛ البتہ اگر آپ کے پاس مالی وسعت ہے اور خواہش ہے کہ مسجد بنوائیں تو یہ بڑے اجرو ثواب کی چیز ہے اس کا ثواب ماں کو مل جائے گا اور اگر مسجد نہیں بنوا سکتے توجو کچھ بھی ماں کو ثواب پہونچانے کے لئے کارخیر کریں گے اس کا ثواب ماں کو پہونچ جائے گا۔ ولم یلزم مالیس من جنسہ فرض (درمختار: ۵/۵۱۵، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند