• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 170250

    عنوان: محض ارادے كی وجہ سے نہ نذر واجب ہوتی ہے نہ اس كا پورا كرنا

    سوال: میں نے دعا کی اور یہ ارادہ کیا کہ اگر اللہ رب العالمین دعا کو قبول کرلے تو میں ایک جانور کی قربانی کروں گابرائے صدقہ، بہر حال ، الحمد للہ، دعا قبول ہوئی ، اب صدقہ میں جانور کی قربانی ہی کی جانی چاہئے؟ یااس کی جگہ اس کے برابر رقم ادا کی جاسکتی ہے؟ یا دنوں جائز ہیں؟

    جواب نمبر: 170250

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 991-894/H=09/1440

    محض ارادہ کرنے کی وجہ سے نذر منعقد نہ ہوئی اور اس کا ایفاء بھی واجب نہیں تاہم جب کہ مطلوبہ کام اللہ پاک نے کردیا تو بطور شکرانہ کے قربانی کردیں یا قربانی کے بجائے رقم کا صدقہ کردیں تو فی نفسہاس میں کچھ مانع نہیں بلکہ موجب اجر عظیم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند