• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 162228

    عنوان: مسجد میں لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ چندہ

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرے محلے کی مسجد سے ہر اتوار کو صبح 6 بجے سے 11 بجے تک مسجد کی مائیک سے لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ چندہ ہوتا ہے ۔ اور ساتھ ہی مسجد کی مائیک سے ہر طرح کے اعلانات بھی کئے جاتے ہیں مثلاً وارڈ کونسلر کا اعلان، آنگن باڑی سے متعلق اعلان ،سرکاری منصوبوں کا اعلان، نجی اسکول، کوچنگ سنٹر وغیرہ ۔ یہاں تک کہ محلہ میں جب گیس والا آتا ہے تو کبھی کبھار یہ بھی اعلان کر دیاجاتا ہے ۔ مسجد گھنی مسلم آبادی کے درمیان ہے ، لیکن مسجد کے مغرب کی جانب 700میٹر کی دوری پر غیر مسلموں کی کثیر آبادی ہے ، اور ایک اسپتال بھی ہے ۔ اس سلسلے میں وضاحت فرمائی کہ یہ صحیح ہے یا غلط ؟

    جواب نمبر: 162228

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1203-983/SD=10/1439

    لاوٴڈ اسپیکر سے چندہ کی مروجہ شکل قابل ترک ہے،اس میں مختلف مفاسد پائے جاتے ہیں ، چندہ کی دوسری کوئی مناسب شکل اختیار کرنی چاہیے جس میں محلہ والوں کا حرج نہ ہو اور ریا اور شہرت سے بھی حفاظت رہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند