• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 160207

    عنوان: کفارہ قسم میں سلا ہوا کپڑا دینا ضروری ہے یا ان سلا جوڑا بھی دے سکتے ہیں؟

    سوال: کفارہ قسم میں سلا ہوا کپڑا دینا ضروری ہے یا ان سلا جوڑا بھی دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 160207

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:821-695/sd=7/1439

    قسم کے کفارے میں سلا ہوا کپڑا دینا ضروری نہیں ہے ، بغیر سلا ہوا کپڑا جس سے بدن کا اکثر حصہ چھپ جائے ؛ دے سکتے ہیں، مثلا : قمیص ، جبہ ، بڑی چادر وغیرہ۔ قال الحصکفی : (أو کسوتہم بما) یصلح للأوساط وینتفع بہ فوق ثلاثة أشہر، و (یستر عامة البدن)قال ابن عابدین : (قولہ ویستر عامة البدن) أی أکثرہ کالملاء ة أو الجبة أو القمیص أو القباء قہستانی۔ ( الدر المختار مع رد المحتار : ۷۲۶/۳، کتاب الایمان ، ط: دار الفکر، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند