• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 159877

    عنوان: نذر كے پانچ روزے كیا ایك ساتھ ركھنا ضروری ہے؟

    سوال: میں نے منت رکھا کہ اگر میری والدہ صحت یاب ہو جائے تو میں پانچ روزہ رکھوں گا اور میں یہ چاہتا ہوں کہ اس روزہ کو لگاتار نہ رکھ کر کبھی کبھی رکھوں تو کیا یہ درست ہوگا؟

    جواب نمبر: 159877

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:698-586/D=7/1439

    جی ہاں! آپ نذر کے پانچ روزے الگ الگ بھی رکھ سکتے ہیں، لگاتار رکھنا ضروری نہیں ہے۔

    وأما إذا کان لشہر غیر معین فإن شاء تابعہ وإن شاء فرقہ إلخ (الدر مع الرد: ۵/۵۲۵، ط: زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند