• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 15193

    عنوان:

    سلمان نے قسم کھائی کہ اب سے میں انٹرنیٹ پر گندی تصویر نہیں دیکھوں گا اورپھر بعد میں دیکھ لیا، تو قسم ٹوٹ گئی یا نہیں؟ اگر ٹوٹ گئی تو کفارہ کتنا دینا پڑے گا، سلمان طالب علم ہے کوئی کمائی خود کی نہیں ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1335=1335/م

    قسم ٹوٹ گئی، اور کفارہ قسم یہ ہے کہ دس مسکین کو دو وقت پیٹ بھرکر متوسط درجہ کا کھانا کھلائے یا دس مسکین کو کپڑا پہنائے اور ہرایک کو اتنا کپڑا دے کہ بدن کا اکثر حصہ ڈھک جائے، اگر ان دونوں باتوں میں سے کسی پر قدرت نہ ہو تو لگاتار تین روزے رکھے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند