عبادات >> قسم و نذر
سوال نمبر: 11061
میری دادی جان مریضہ ہیں ان کی شفا یابی کے لیے ایک بکرا صدقہ کرنا چاہتے ہیں۔کیا اس بکرے کا گوشت ہم خود کھاسکتے ہیں یا نہیں؟ (ہم خود صاحب نصاب ہیں)۔ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
میری دادی جان مریضہ ہیں ان کی شفا یابی کے لیے ایک بکرا صدقہ کرنا چاہتے ہیں۔کیا اس بکرے کا گوشت ہم خود کھاسکتے ہیں یا نہیں؟ (ہم خود صاحب نصاب ہیں)۔ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
جواب نمبر: 11061
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 302=205/ل
بہتر یہ ہے کہ آپ اس بکرے کا گوشت نہ کھائیں اور اگر آپ نے بطور نذر کے وہ بکرا لازم کرلیا ہے تو پھر اس کا گوشت کھانا جائز نہیں، بلکہ مکمل گوشت کو فقراء ومساکین پر صدقہ کرنا ضروری ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند