• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 9878

    عنوان:

    ہم اپنی لڑکی کا نکاح اوررخصتی سنت کے مطابق کرنا چاہتے ہیں ۔ توکیا ہم نکاح کی دعوت کرسکتے ہیں اور کتنے آدمیوں کو دعوت میں بلا سکتے ہیں؟

    سوال:

    ہم اپنی لڑکی کا نکاح اوررخصتی سنت کے مطابق کرنا چاہتے ہیں ۔ توکیا ہم نکاح کی دعوت کرسکتے ہیں اور کتنے آدمیوں کو دعوت میں بلا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 9878

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 13=13/ م

    اگر ریا و شہرت مقصود نہ ہو، اور رسم و رواج کے دباوٴ میں نہ ہو، تو اپنی لڑکی کے نکاح کی دعوت کرسکتے ہیں، آدمیوں کی کوئی تحدید و تعیین نہیں، حسب استطاعت خوشی سے احباب و اعزہ کو کھانا کھلاسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند