• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 9646

    عنوان:

    مسئلہ یہ دریافت کرنا ہے کہ آدمی کا فون سے یا نیٹ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ نکاح کرنا کیسا ہے؟ ایا یہ صحیح ہے یا کسی قسم کی قباحت ہے؟ برائے کرم جواب مدلل فرمائیں، نوازش ہوگی؟

    سوال:

    مسئلہ یہ دریافت کرنا ہے کہ آدمی کا فون سے یا نیٹ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ نکاح کرنا کیسا ہے؟ ایا یہ صحیح ہے یا کسی قسم کی قباحت ہے؟ برائے کرم جواب مدلل فرمائیں، نوازش ہوگی؟

    جواب نمبر: 9646

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2524=2084/ ب

    فون سے، یا نیٹ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ نکاح شرعاً صحیح نہیں ہے۔ صحت نکاح کے لیے ایجاب و قبول ایک ہی مجلس میں ہونا اور شرعی گواہوں کا سننا شرط ہے جیسا کہ بدائع الصنائع میں مذکور ہے، اگر ایجاب کی مجلس الگ اور قبول کی مجلس الگ ہو جیسا کہ ٹیلیفون میں یہی صورت ہوتی ہے، تو نکاح منعقد نہ ہوگا۔ علاوہ ازیں ٹیلیفون میں اکثر آواز کا اشتباہ بھی ہوجاتا ہے، اس لیے حتی الامکان اس سے بچنا چاہیے، اور قدیم طریقہ پر ہی نکاح کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند