معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 9048
کیا شادی سے پہلے لڑکا لڑکی کو ایک دوسرے کو دیکھنا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر ملاقات کر لیں تو جائز ہے یا نہیں؟ کیوں کہ میں شادی سے پہلے اپنی ہونے والی بیوی سے ملنا چاہتا ہوں یا یہ کہہ لیجئے کہ میں یہ چاہتاہوں کہ لڑکی مجھے ایک بار دیکھ لے تاکہ میری کمی بیشی سے وہ انجان نہ رہے، پھر بعد میں پریشانی ہو۔

جواب نمبر: 9048
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 2302=1800/ھ
باقاعدہ ملاقات کا نظام تو نہ بنائیں، البتہ موقعہ ملنے پر دونوں ایک نظر ایک دوسرے کو دیکھ لیں، تو گنجائش ہے، اس سے زیادہ ضرورت محسوس ہو تو خاندان کی مستورات (والدہ بہن خالہ) کو بھیج دیں، اسی طرح لڑکی کی طرف سے کچھ مرد (باپ بھائی چچا وغیرہ) آپ کو اور آپ کے حالات کو اچھی طرح دیکھ بھال کرلیں، آپ اپنے اندر کچھ کمی محسوس کرتے ہیں تو دیانةً لڑکی کے اولیاء کو بتلادیں، اتنا کرلینے پر بعد میں پریشانیوں سے بہت حد تک ان شاء اللہ تحفظ ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند