• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 8770

    عنوان: کیا حیض کے دنوں میں جماع کرنا جائز ہے بیوی کی شرمگاہ کو تولیہ سے چھپاکر یعنی کہ حیض کے دنوں میں بیوی کی شرمگاہ کے اوپری حصوں سے لطف اندوزی کرسکتے ہیں؟

    سوال: کیا حیض کے دنوں میں جماع کرنا جائز ہے بیوی کی شرمگاہ کو تولیہ سے چھپاکر یعنی کہ حیض کے دنوں میں بیوی کی شرمگاہ کے اوپری حصوں سے لطف اندوزی کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 8770

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1103=1103/م

     

    حالت حیض میں بیوی کی شرم گاہ میں جماع کرنا جائز نہیں ہے، ہاں کپڑے کے اوپر سے یا شرم گاہ کے اوپری حصوں سے استمتاع (لطف اندوزی) کی اجازت ہے۔ ہکذا في الفتاوی الشامیة وغیرھا


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند