• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 8437

    عنوان:

    کسی کی بیوی ہمبستری کے لیے تو منع نہیں کرتی لیکن اپنے شوہر کو پسند نہیں کرتی۔ خواتین جب پوچھتی ہیں کہ آپ کو اپنا شوہر کیسا لگتا ہے تو کہتی ہے کہ مجھے پسند نہیں ہے؟ اس کے لیے قرآن و حدیث میں کیا حکم ہے؟ اس کے ساتھ شوہر کیسا رویہ رکھے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8437

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1301=1115/ل

    شوہر کو اسکے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنا چاہیے، اورعدم پسندیدگی کی وجہ جان کر اس کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، اور بہتر یہ ہے کہ کسی کتب خانہ سے تحفہ دولہن لاکر اس کو پڑھنے کے لیے دیدے، اور اللہ سے تعلقات کے استوار کرنے کی دعاء کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند