• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 8307

    عنوان:

    کچھ سوالات کے جوابات چاہتا ہوں۔ (۱) اپنی بیوی کے ساتھ اگر مختلف طریقوں سے جماع کرنا چاہوں توکیا یہ جائز ہے؟ (۲) اورل سیکس حلال ہے یا حرام (اگر ہے یا نہیں تو وضاحت فرماویں)؟ (۴) میری بیوی چار ماہ کے لیے انگلینڈ چلی گئی ہے تو کیا میں زنا سے بچنے کے لیے مشت زنی کرسکتا ہوں، کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟ (۴) بیوی سے ہمبستر ہونے کے بعد کیا میں غسل کرکے سوجاؤں یا اٹھ کر غسل کروں؟ (۵)پیچھے کے راستہ سے شہوت پوری کرنا حرام ہے اوراگر کبھی قصداایسا کریں تو اس کا گناہ کیا ہے؟ (۶)انل سیکس(پیچھے کے راستہ سے شہوت پوری کرنا) حرام ہے اگر کوئی اپنی بیوی سے ہمبستری کے وقت اپنے پرائیویٹ حصہ کو بیوی کے پیچھے کی طرف کر کے رگڑتا ہے تو کیا یہ حرام ہے؟ (۷) کیا ہم لائٹ جلا کرکے ہمبستری کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8307

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1954=1559/ھ

    (۱) جائز طریقوں سے جائز ہے۔

    (۲) درست نہیں۔

    (۳) اس کو فوراً بلالیں، مشت زنی کرنا حرام ہے۔

    (۴) پہلے غسل کرلیں پھر سوئیں یہ بہتر ہے، جائز سوکر غسل کرلینا بھی ہے۔

    (۵) گناہ کبیرہ اوراللہ پاک کی لعنت کا موجب ہے۔

    (۶) اس طرح رگڑنا بھی کراہت سے خالی نہیں۔

    (۷) جائز ہے، مگر بہتر یہ ہے کہ بہت ہلکی روشنی رہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند