• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 8287

    عنوان:

    شہوت کا کیا مطلب ہے اور اللہ سبحانہ و تعالی قرآن میں سورہ نمبر 2/ میں کیا فرماتا ہے: نساوٴکم حرث لکم فأتوا حرثکم انی شئتم؟

    سوال:

    شہوت کا کیا مطلب ہے اور اللہ سبحانہ و تعالی قرآن میں سورہ نمبر 2/ میں کیا فرماتا ہے: نساوٴکم حرث لکم فأتوا حرثکم انی شئتم؟

    جواب نمبر: 8287

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1748=1642/د

     

    شہوت کے معنی خواہش، حصول لذت کا شوق، خواہش جماع جنسی خواہش وغیرہ ہیں۔

    آیت کریمہ میں یہ بتلایا گیا ہے کہ جس طرح زمین میں انسان بیج ڈال کر پیڑ پودے فصل کی کاشت کرتا ہے اسی طرح تمھاری بیویاں اولاد حاصل کرنے کے لیے مانند کاشت کے ہیں، تم اپنے کھیت میں جس طرح بھی جانا چاہو اور جس طریقے پر صحبت کرنا چاہو تمھیں اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند