معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 7892
اگر والدین کو ان کی لڑکی کے لیے ان کی برادری کے علاوہ کوئی اچھا رشتہ مل جائے بشمول دینداری، سماجی رتبہ، تعلیم ،حلال آمدنی وغیرہ ،اس کے باوجود وہ اپنی برادری کا لڑکا پسند کریں جو کہ دیندار نہیں ہے اوروہ ایک بینک میں کام کرتا ہے (حرام آمدنی)؟ تو ان کوکون سے لڑکے کو پسند کرنا چاہیے اپنی لڑکی کے لیے؟ کیا فتوی ہے اگر وہ اس لڑکے کو پسند کریں جو کہ دیندار نہیں ہے اوراس کی آمدنی بھی حرام ہے؟

جواب نمبر: 7892
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1216=203/ل
صورتِ مسئولہ میں لڑکی کے والدین کو دین دار حلال آمدنی والے لڑکے کا انتخاب کرنا چاہیے جو ہم کفو ہو، محض دنیاوی فائدہ کے لیے غیردین دار بینک میں کام کرنے والے لڑکے کا انتخاب کرنا درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند