• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 7703

    عنوان:

    میرے والدین نے زبردستی میری منگنی میری مرضی کے خلاف کردی ہے او رمیں اس لڑکی کو پسند نہیں کرتا ہوں۔ لڑکی کسی بھی طرح سے میرے جوڑ کی نہیں ہے جیسے تعلیم، شکل و صورت، عقل سلیم وغیرہ ۔ میں کیا کروں؟

    سوال:

    میرے والدین نے زبردستی میری منگنی میری مرضی کے خلاف کردی ہے او رمیں اس لڑکی کو پسند نہیں کرتا ہوں۔ لڑکی کسی بھی طرح سے میرے جوڑ کی نہیں ہے جیسے تعلیم، شکل و صورت، عقل سلیم وغیرہ ۔ میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 7703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1557=1474/ د

    بالغ ہوجانے کے بعد بغیر مرضی یا خلاف مرضی لرکے لڑکی کا نکاح کرنا مناسب نہیں ہوتا اس سے کبھی مفاسد پیدا ہوجاتے ہیں۔ لہٰذا آپ اپنا منشاء اور مرضی ادب وسلیقہ کے ساتھ کسی واسطے سے والدین تک پہنچادیں اور مذکورہ رشتہ پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کردیں۔

    اگر والدین نے سوچ سمجھ کر رشتہ مناسب سمجھتے ہوئے طے کیا ہے تو آپ کے لیے بہتر ہوگا کہ والدین کی پسند کے مطابق اپنے کو تیار کرلیں اور اس سلسلہ میں استخارہ بھی کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند