• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 7617

    عنوان:

    مجھے اپنی بیوی کے بارے میں ایک مسئلہ پوچھنا ہے ۔ میری بیوی بہت نمازی اور اللہ والی بندی ہے۔ مجھے ایک غلط فون آیا تھا۔ میری بیو ی کے بارے میں بہت غلط باتیں بول رہا تھا ۔ بعد میں پتہ چلا کہ میرے ایک کزن نے جان بوجھ کر یہ حرکت کی تھی۔ اسی دوران میں نے اپنی بیوی سے پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے؟ میں نے اسے اللہ کی قسم کھلوائی اس کے ماضی کے بارے میں اور تونہیں تھا اس کی زندگی میں؟ بیوی نے اللہ کی قسم کھا کر کہا تھا کہ میں ہی پہلا ہوں اس کی زندگی میں۔ (۱) سوال یہ ہے کہ کیا مسلمان کی اللہ قسم پر یقین کرلوں؟ (۲) مجھے بہت وساوس آرہے ہیں میں کیا کروں میں کون سی آیت پڑھوں؟ (۳)اللہ کی قسم کی قیمت شرع میں کیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7617

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1791=1494/ ب

    جب بیوی بہت نمازی اللہ والی ہے تو اس کی قسم پر اعتبار کرنا چاہیے اور کسی قسم کا شبہ نہ کرنا چاہیے۔ بہت سے لوگ دوسروں کا گھر بگاڑنے کے لیے اس طرح کے وساوس ڈالتے ہیں۔ ان وساوس میں آپ نہ آئیں۔ اگر کبھی وسوسہ آئے تو اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ لیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند