• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 7523

    عنوان:

    کیا ایسی شیعہ لڑکی کے ساتھ شادی کرنا جو کہ قرآن کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے اور صحابہ کرام کو گالی نہیں دیتی ہے جائز ہے؟

    سوال:

    کیا ایسی شیعہ لڑکی کے ساتھ شادی کرنا جو کہ قرآن کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے اور صحابہ کرام کو گالی نہیں دیتی ہے جائز ہے؟

    جواب نمبر: 7523

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 928=932/ م

    مذکورہ عقیدے کے علاوہ دیگر عقائد بھی اس شیعہ لڑکی کے اگر درست ہوں یعنی اہل سنت والجماعت کے مطابق ہوں، اور جن چیزوں میں کفاءت کا اعتبار ہے ان میں بھی لڑکا، لڑکی باہم کفو ہوں، اور ہراعتبار سے اس کے احوال قابل اطمینان ہوں، تو اس سے شادی کی جاسکتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند