• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 7004

    عنوان:

    ہم ولیمہ کے کھانے میں بہت زیادہ روپیہ خرچ کرتے ہیں، کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے یا یہ اسراف ہے؟ برائے کرم شادیوں میں ویڈیو گرافی اور ولیمہ کے کھانے کے بارے میں فتوی بھیجیں۔

    سوال:

    ہم ولیمہ کے کھانے میں بہت زیادہ روپیہ خرچ کرتے ہیں، کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے یا یہ اسراف ہے؟ برائے کرم شادیوں میں ویڈیو گرافی اور ولیمہ کے کھانے کے بارے میں فتوی بھیجیں۔

    جواب نمبر: 7004

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1483=1302/ ب

    اسراف کرنا تو ہرچیز میں منع ہے۔ ولیمہ میں جو لوگ اسراف کرتے ہیں وہ محض اپنی شہرت اور فخر کے لیے کرتے ہیں۔ اپنے اعزا، اقربا کو بلالیں۔ کچھ محلہ پڑوس کے لوگوں کو بلالیں اور اپنے دوست واحباب کو بلالیں۔ حدیث میں ہے أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاہٍ، ایک صحابی کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری کے ساتھ ہو۔ اور ویڈیو گرافی اسلام میں ناجائز و حرام ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند