• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 7001

    عنوان:

    مجھے ایک لڑکی پسند ہے اوروہ لڑکی بھی مجھے پسند کرتی ہے۔ میں نے تین دفعہ استخارہ بھی کیا اور ہر دفعہ مجھے خواب میں وہی نظر آئی ہے، مگر میرے والدین اور خاندان کے لوگوں نے میری منگنی میری خالہ کی بیٹی سے کردی ہے۔ اب مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ کہیں کچھ ہو نہ جائے، کیوں کہ مجھے استخارہ میں جو نظر آیا تھا وہ مجھے حاصل نہیں ہوا۔ رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7001

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 757=757/ م

    جس وقت آپ کی منگنی، خالہ زاد بہن سے ہونے والی تھی، اس وقت اپنے والدین اوراہل خاندان سے اپنے استخارہ کا حال کیوں نہیں بتایا تھا؟ اور اگر منگنی ہوجانے کے بعد اس لڑکی کے بارے میں استخارہ کیا تھا تو غلط کیا، اب آپ کو چاہیے اس لڑکی کا خیال دل سے نکال دیں، اور والدین کی پسند کو اپنی پسند بنالیں اور بلاکسی شرعی عذر کے خالہ کی بیٹی سے طے شدہ منگنی کو نہ توڑیں، اگر اللہ نا چاہا تو اسی رشتہ میں خیر و برکت ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند