معاشرت
>>
نکاح
سوال نمبر: 69411
عنوان: میری بیوی مزید بچے کے لیے تیار نہیں ہے
سوال: میری شادی ہوگئی ہے اور میرا تیرہ سال کا ایک بیٹاہے۔بچپن میں مجھے سفید داغ کی بیماری ہوگئی تھی، الحمد للہ، اب میں ٹھیک ہوں، شادی کے بعد میں نے اپنی بیوی کو اپنی بیماری کے بارے میں بتایا تھا ، مگر اتفاق ہے کہ میرے بیٹے کو بھی یہی بیماری ہوگئی ہے، اس کا علاج چل رہاہے، اور الحمد للہ،اب وہ اچھاہے، لیکن میری بیوی مزید بچے کے لیے تیار نہیں ہے، اس کو اندیشہ ہے کہ ہمارے ہونے والے بچوں کو بھی کہیں یہ بیماری نہ ہوجائے ، میں اس کو سمجھانے کی کوشش کررہاہوں کہ تمام بیماریاں اور شفا اللہ کی طرف سے ہیں، مگر وہ دوسری ولادت کے لیے تیار نہیں ہے، مجھے کیا کرنا چاہئے؟ میری عمر ۴۳ سال ہے اور میری بیوی کی عمر ۳۷ سال ہے۔ شکریہ
جواب نمبر: 6941131-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 885-873/B=12/1437
آپ کا کہنا صحیح ہے، آپ کی بیوی کا اندیشہ صحیح نہیں ہے اللہ پر دونوں کو توکل رکھنا چاہئے، ولادت کے لیے تیار نہ ہونا یہ نکاح کے مقصد کے خلاف ہے، نکاح تو اس مقصد سے کیا جاتا ہے تاکہ توالد و تناسل کا سلسلہ اور زیادہ ہو بیوی کو اپنی بات پر نظر ثانی کرنی چاہئے، ابھی عمر بھی بہت زیادہ نہیں ہوئی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند