• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 69407

    عنوان: فون پر براہِ راست ایجاب یا قبول سے نکاح نہیں ہوتا

    سوال: ایک شخص جو بیرون ملک رہتاہے، اس کا نکاح ہندوستان میں ہوا، نکاح کے وقت لڑکی کی ماں ، خالہ ، پھوپھی زاد بھائی وکیل اور اس کا دوست گواہ تھا اور لڑکے کی طرف سے لڑکے کا بھائی وکیل تھا ، محفل موجود نہیں تھی، نکاح کے وقت اتنے ہی لوگ تھے، قاضی صاحب نے حجا ب کرایا اور لڑکے نے بیرون ملک میں فون پر قبول کیا ، کیا اس حالت میں نکاح ہوا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 69407

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1384-1450/L=01/1438
    فون پر براہِ راست ایجاب یا قبول سے نکاح نہیں ہوتا اس لئے صورت مسئولہ میں نکاح درست نہیں ہوا؛ البتہ اگر لڑکا فون پر کسی کو وکیل بنا دیتا اور وہ وکیل اس کی طرف سے مجلسِ عقد میں قبول کرلیتا تو نکاح درست ہو جاتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند