• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 68832

    عنوان: اگر نکاح بعوض مہر ،رقم 786 روپئے ہو تو نکاح درست ہے

    سوال: اگر نکاح بعوض مہر ،رقم 786 روپئے ہو تو نکاح درست ہے؟ اگر نکاح درست نہیں ہے تو شوہر ، قاضی اور گواہوں کو کیا سزا ہوگی؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 68832

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 930-754/D=11/1437

    نکاح درست ہو جائے گا البتہ مہر کی مقدار کم سے کم اکتیس گرام چاندی ہے اس لئے اگر اکتیس گرام چاندی کی قیمت ۷۸۶/ روپئے سے زاید ہوتو اکتیس گرام چاندی کی قیمت ہی مہر میں دینا ہوگا، اور اگر ۷۸۶/ روپئے سے کم ہوتو پھر ۷۸۶/ روپئے دینے ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند